ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی ویب سائٹ کے مطابق فضائیہ کی عظیم فوجی مشقوں کا آغاز شمال مغربی ایران میں واقع تبریز کی ایئربیس سے لڑاکا طیاروں کی پرواز سے ہوا ۔ ان جنگی مشقوں کے ترجمان بریگیڈیر حسین چیت فروش نے کہا ہے کہ اس مرحلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ کے لڑاکا طیارے مختلف گروہوں کے تحت جنگی مشقوں کے تیسرے اور اصل مرحلے کے لۓ مشق کریں گے۔ چیت فروش نے مزید کہا کہ اس مرحلے میں صاعقہ ، ایف چار اور ایف پانچ جنگی طیارے جنگی مشقوں کے علاقے سے آشنا ہونے کے لۓ ملک کے مختلف علاقوں سے پروازیں کریں گے۔ چیت فروش نے مغربی اور مشرقی طیاروں کے استعمال کو ان فوجی مشقوں کی اصل خصوصیت قرار دیا۔ اور کہا کہ ایران کی مختلف ایئر بیسوں کے پائلٹ ایک دوسرے سے آگاہ ہونے کے علاوہ ان طیاروں کو استعمال میں لانے کے سلسلے میں ایک دوسرے کے تجربات سے بھی فائدہ اٹھائيں گے۔........... /169
9 ستمبر 2011 - 19:30
News ID: 264755
اسلامی جمہوریہ ایران میں فضائیہ کی عظیم فوجی مشقوں فدائيان حریم ولایت تین کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے۔